جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی ، دوحا جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد

منگل 28 مارچ 2017 11:48

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی ، دوحا جانے والے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے دوحا جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی‘ مسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کی جس دوران کراچی سے دوحا جانے والے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد ہوئی۔ مسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :