Live Updates

ٹرین حادثات پر حکومتی رویہ شرمناک ہے‘ وزیر ریلوے کو محکمے کی حالت دیکھ کر حیا آنی چاہئے‘ عمران خان

وزارت کے معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں‘ سعد رفیق کو چرب زبانی اور نواز شریف کی غلامی زیادہ اچھی لگی ‘ سعد رفیق کو وزیراعظم اور ان کے خاندان کی لوٹ مار بچانے کی فکر ہے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا شیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

منگل 28 مارچ 2017 11:46

ٹرین حادثات پر حکومتی رویہ شرمناک ہے‘ وزیر ریلوے کو محکمے کی حالت دیکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرین حادثات پر حکومتی رویہ شرمناک ہے‘ وزیر ریلوے کو اپنے محکمے کی حالت دیکھ کر حیا آنی چاہئے‘ انہیں اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں‘ سعد رفیق کو چرب زبانی اور نواز شریف کی غلامی زیادہ اچھی لگی ہے‘ سعد رفیق کو وزیراعظم اور ان کے خاندان کی لوٹ مار بچانے کی فکر ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو شیخوپورہ میں ٹرین حادثے کے واقعے پر اپنے ردعمل میں عمران خان نے کہا کہ ٹرین حادثے پر حکومتی رویہ شرمناک ہے۔ سعد رفیق کو چرب زبانی اور شریفوں کی غلامی زیادہ بھائی ہے۔ حکومت ریلوے کراسنگ پوائنٹس تک کو محفوظ نہیں بنا سکی۔ انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کو وزیراعظم اور ان کے خاندان کی لوٹ مار بچانے کی فکر ہے۔ حادثات میں بڑے مجرموں کو بچانے کی کوئی کوشش قبول نہیں۔ وزیر ریلوے کو اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں وزیر ریلوے کو اپنے محکمے کی حالت دیکھ کر حیا آنی چاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات