مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملکی ترقی کے لئے بہترین کوششیں کر رہی ہے، ڈاکٹر مرتضی مغل

منگل 28 مارچ 2017 11:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل کہناہے کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت ملک کی ترقی کے لئے بہترین کوششیں کر رہی ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ہے ملکی ترقی کے کام کر رہی ہے اور ترقی کے کام کرنے کی صلاحیت ان کو ورثہ میں ملی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالی نے بہترین محل وقوع اور قدرتی نعمتوں سے نوازا ہے جسے مسلم لیگ (ن) کی حکومت بہترین انداز میں مصرف میں لاکر ترقیاتی کاموں کا اجراء کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر مرتضی نے کہا کہ حکومت نے ہوائوں اور سورج کی روشنی سے فوائد حاصل کرنے کے لئے ونڈ اور سولر پاور پراجیکٹس لگائے ہیں اور موجودہ دور میں پاور پراجیکٹس پر جتنا کام کیا جارہا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حکومت انشااللہ تعالی 2018 ء تک توانائی بحران پر قابو نے میں کامیاب ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :