وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سندھ کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں پہل کی ہے،ڈاکٹر ہمایوں اقبال شامی

منگل 28 مارچ 2017 11:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) چیئرمین پاکستان اقتصادی فورم ڈاکٹر ہمایوں اقبال شامی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سندھ کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں پہل کی ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ حیدر آباد سمیت صوبہ سندھ کے کئی علاقے سیاسی ،معاشی، اور معاشرتی لحاٖظ سے پسماندہ رہ گئے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان چاہتے ہیں کہ انہیں بھی دیگر ترقی یافتہ شہروں کے برابر لایا جائے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سندھ کی پسماندگی کو دور کرنے میں پہل کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سب سے بنیادی مسلہ توانائی بحران ہے جس پر قابو پانے کے لئے تھرکول اور نیوکلئیر پاور پراجیکٹس کا جراء کیا گیا ہے تاکہ صنعت کا پہیہ چل سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دیہات کے لوگ بھی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں تاہم افسوس کی بات ہے کہ لوگ تعلیم حاصل کرکے شہروں کا رخ کرنے لگتے ہیں جس کے باعث شہری آبادی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ا نھوں نے کہا کہ درست طریقہ کار یہ ہے کہ دیہاتوں میں بھی ترقیاتی کام کئے جائیں تاکہ وہاں کے لوگ شہروں میں تعلیم حاصل کرکے دیہاتوں نہیں کا رخ کریں تاکہ وہاں کے لوگوں کو تعلیم اور علاج کی بہتر سہولیات میسر ہوں۔