وزیراعظم محمد نواز شریف کی اولین ترجیح نوجوانوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور ملک میں خوشحالی لانا ہے، سینیٹر نہال ہاشمی

منگل 28 مارچ 2017 11:43

وزیراعظم محمد نواز شریف کی اولین ترجیح نوجوانوں کو تعلیمی سہولیات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اولین ترجیح نوجوانوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور ملک میں خوشحالی لانا ہے ۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ملک کے ہر صوبے اور شہر اپنے وطن اور گھر سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انھوں نے دو ماہ کے اندر صوبہ سندھ کے سات سے آٹھ دورے کیے ہیں اور حیدر آباد میں سیاسی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا اور وہاں یونیورسٹی، شہر کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی درخواست کی جس پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے فوری اقدامات کرتے ہوئے ایک سو کروڑ یونیورسٹی جبکہ 50 کروڑ روپے شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے دینے کا اعلان کیا۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اورہماری پارٹی کی اولین ترجیح نوجوانوں کو تعلیم کی سہولیات اور ملک میں خوشحالی لانا ہے۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان چاہتے ہیں کہ کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں کو بھی ترقی یافتہ شہروں کے برابر لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :