خیرپور یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات پر غیر ضروری بات کرنے پر پابندی عائد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مارچ 2017 11:36

خیرپور یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات پر غیر ضروری بات کرنے پر پابندی ..
خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مارچ2017ء): خیر پور یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات پر آپس میں غیر ضروری بات کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطاب اس پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹی فکیشن کے مطابق یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات کو آپس میں غیر ضروری بات کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ طلبا اور طالبات کو تدریسی عمل کے بعد فوری طور پر گھر یا ہاسٹلز جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ یونیورسٹی میں حال ہی میں ہونے والے تصادم کے باعث کیا گیا۔