یورپی یونین اور فلسطین مشرقِ وٴْسطیٰ تنازعے کے حل کے لیے آئندہ امریکی اقدام کے منتظر

منگل 28 مارچ 2017 11:35

یورپی یونین اور فلسطین مشرقِ وٴْسطیٰ تنازعے کے حل کے لیے آئندہ امریکی ..
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں مشرقِ وٴْسطیٰ تنازعے کا کوئی مستقل حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ اس مسئلے پر یورپی یونین کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اٴْنہوں نے یہ بیان برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈیریکا موگیرینی کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد دیا۔ اس سے پہلے ٹرمپ یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :