وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کو اشارہ دینا شروع کر دیا ہے۔نجم سیٹھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مارچ 2017 11:20

وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کو اشارہ دینا شروع کر دیا ہے۔نجم سیٹھی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مارچ2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عوامی رائے یہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ کیس میں معطل نہیں کرسکتے، یا سپریم کورٹ انہیں نہیں کرے گی یا وہ معطل نہیں ہو سکتے۔عوامی رائے کے مطابق لگتا یہی ہے کہ قانونی کارروائی کے بغیر وزیر اعظم نواز شریف کو کچھ نہیں ہو سکتا۔

ایک منظر نامہ یہ بھی دیا جا رہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ آنے کے بعد ان کے بیانات اور ان بیانات کے کیے جانے والے دفاع کا کچھ نہ کچھ تنقیدی جائزہ لیا جائے گا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ مانیں یا نہ مانیں پانامہ کیس سے مسلم لیگ ن کو نقصان تو ہوا ہے اور ہو گا۔اور اب سوال یہ ہے کہ کیا میاں صاحب اگلے الیکشن تک اس نقصان کی بھرپائی کر پائیں گے؟ پانامہ کے فیصلے کے بعد بلا شبہ تنقید آئے گی، لیکن مسلم لیگ ن کا بنیادی اسٹرکچر رہے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرا پہلو یہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آج کل اس لیے بھی باہر عوام میں نکل رہے ہیں کیونکہ وہ سپریم کورٹ کو اشارہ دے رہے ہیں کہ میں عوام میں پھر رہا ہوں میں پریشان نہیں ہوں۔ یہ میری عوام ہے۔ میں نے اپنی عوام کے لیے کافی کچھ کیا ہے تواگر میرے خلاف کچھ کرنا بھی ہیں تو دیکھ لیں کہ عوام میرے ساتھ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ باہر نکل کر وزیر اعظم نواز شریف اپنی پارٹی کو بھی اشارہ دے رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔ پریشان نہ ہوں۔ نجم سیٹھی نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: