Live Updates

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عمران خان کو ہرانے کے لیے جعلی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ رؤوف کلاسرا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مارچ 2017 11:00

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عمران خان کو ہرانے کے لیے جعلی لڑائی لڑ رہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مارچ2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مابین ایک جعلی جنگ چھڑی ہوئی ہے جس کی وجہ عمران خان کو ہرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ عمران خان کو سیاسی لڑائی سے باہر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ سب پاکستان کے سیاسی لارڈز ہیں جنہوں نے مختلف حصوں میں قبضے کیے ہوئے ہیں اور انہی قبضوں کے ذریعے وہ ایک دوسرے کے کسی علاقے میں بھی کسی کو آنے کی اجازت نہیں دیتے۔

مسلم لیگ ن پنجاب میں جبکہ پیپلز پارٹی سندھ پر قبضہ کر کے بیٹھی ہے اور انہی دونوں پارٹیز نے پاکستان کو تقسیم کر لیا ہے کہ وہ علاقہ ہمارا ہے اور یہ آپ کا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ ہم آپ کو کرپشن، بری گورننس سے متعلق کچھ نہیں کہہ رہے تو آپ بھی ہمارے علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر اور کرپشن سے متعلق کچھ نہیں کہیں گے۔

(جاری ہے)

رؤوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سندھ میں آصف زرداری کو دوبارہ جتوانے کے لیے مدد کر رہے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ جب ایک مخالف پر وار کرتے ہیں تو دوسرے مخالفین سے نہیں لڑ سکتے۔پنجاب میں مسلم لیگ ن کا سامنا یا تو عمران خان سے ہے یا پھر آصف زرداری سے۔ مسلم لیگ ن کو بڑا خطرہ عمران خان سے ہے اسی لیے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی آپس میں مل کر عمران خان کو ہرانے کی کوشش کریں گے جبکہ یہ لڑائی محض لوگوں کو غلط تاثر دینے کے لیے لڑی جا رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات