کراچی میں کوڑے کے ڈھیر، مسلم لیگ ن نے زرداری کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مارچ 2017 10:50

کراچی میں کوڑے کے ڈھیر، مسلم لیگ ن نے زرداری کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مارچ2017ء) : کراچی میں کوڑے کے ڈھیر لگنے پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے ۔ سابق صدر کی دُکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کراچی کے پوش علاقہ جات ڈیفنس اور کلفٹن تک میں کوڑے کے ڈھیر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر معروف ٹی وی اینکر کامران خان نے اپنے کیمرہ مینزسے ڈیفنس کراچی اور ڈیفنس لاہور کے ویڈیو مناظر منگوائے جن میں صاف دیکھا گیا کہ ڈیفنس لاہور میں کچرے کا نام و نشان ہی نہیں ہے جبکہ ڈیفنس کراچی اور کلفٹن جسے آصف زرداری اپنا علاقہ کہلواتے ہیں، میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر موجود ہیں۔

کامران خان نے بھی اپنے پروگرام میں ویڈیو مناظر دکھا کر آصف علی زرداری کو وہ حقیقت دکھا دی جس سے وہ منہ موڑتے آئے ہیں۔دونوں شہروں کی ویڈیو سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا۔ کامران خان نے اپنے پروگرام میں مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: