وزیراعظم نواز شریف کا حیدر آباد دورہ ناکام ، ممتاز بھٹو کو منانے میں ناکام ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مارچ 2017 10:37

وزیراعظم نواز شریف کا حیدر آباد دورہ ناکام ، ممتاز بھٹو کو منانے میں ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مارچ2017ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ روز حیدر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہیلتھ کارڈ سمیت حیدر آباد یونیورسٹی اور دیگر منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔ ان تمام اعلانات کے باوجود وزیرا عظم نوازشریف کو دورہ حیدر آباد ناکام ہوا اور نواز شریف ممتاز بھٹو کو بھی منانے میں ناکام ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ راحیلہ مگسی کے گھر کھانے کے دوران وزیر اعظم نے ممتاز بھٹو کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کہا کہ آپ بڑے ہیں آپ کو ساتھ لے کر چلیں گے لیکن ممتاز بھٹو نے انہیں جواب دیا کہ پہلے آپ کے پاس وقت نہیں تھا اور اب ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ممتاز بھٹو کو ورکرز کنونشن میں بھی لے جانے کی کوشش کی لیکن متاز بھٹو نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ورکرز کنونشن آپ کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سے محبت کا رشتہ برقرار رہے گا لیکن اب سیاسی راستے جُدا ہو گئے ہیں۔ ہم آپ کو سندھ میں اب مزید کندھا نہیں دے سکتے۔