جدہ: 18سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کا شیشہ کیفے میں داخلہ ممنوع کر دیا:میونسیپیلٹی حکام

منگل 28 مارچ 2017 07:58

جدہ: 18سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کا شیشہ کیفے میں داخلہ ممنوع ..
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین،28مارچ   2017):جدہ میونسیپیلٹی حکام نے عورتوں اور بچوں کے شیشہ کیفوں پر جانے مکمل پابندی لگا دی ہے۔ میونسپیلٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ 18سال سے کم عمر بچوں کا شیشہ کیفوں میں جانا منع ہے۔ انہوں نے دوبارہ تمام شیشہ کیفوں کا ہدایات جاری کیں ہیں وہ اس پابندی پر عمل کریں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اور ان کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیشہ کیفوں میں تمباکو نوشی کی اجازت ہے لیکن پھر بھی شیشہ کیفوں کے مالکان کو کہا گےا ہے کہ وہ تمباکو نوشی کے نقصانات کے بارے میں پوسٹر وغیرہ آویزاں کریں۔میونسیپیلٹی حکام کا مزید کہناہے کہ یہ اقدام بچوں اور خواتین کی صحت پر تمباکو نوشی کے برے اثرات کی وجہ سے کیا گےا۔انہوں نے کہا کہ کچھ والدین اپنے بچوں کو شیشہ کیفوں میں لے آتے ہیں ۔ جو کہ ان کے لیے بہت نقصان دہ ہوتا ہے۔ اسی طرح حاملہ خواتین پر بھی تمباکو نوشی کی اثرات مرتب ہو تے ہیں۔ میونسپیلٹی نے پچھلے کچھ عرصہ میں شیشہ کیفوں کے مالکان کو مختلف خلاف ورزیوں پر 5000ریال سے لیکر 20,000ریال تک جرمانے کیے ہیں۔ جن میں صفائی کا ناقص انتظام، اور وارننگ سائن بورڈ کو نہ لگانا شامل ہیں۔