شارجہ کی اہم سڑک بیس دن کے لیے بند رہے گی: ایس آر ٹی اے

منگل 28 مارچ 2017 07:47

شارجہ کی اہم سڑک بیس دن کے لیے بند رہے گی: ایس آر ٹی اے
شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28مارچ 2017):شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے ترجمان کا کہناہے کہ شیخ راشد بن سقر القاسیمی روڈ ترقیاتی ورک کی وجہ سے بیس دن کے لیے بند رہے گی۔ایس آر ٹی اے کے حکام کا کہناہے کہ اس دوران شہری متبادل سڑکوں کا استعمال کر یں ۔

(جاری ہے)

متعلقہ روڈ عبر اور دسمان کے علاقوں میں 28مارچ کو بند کر دی جائے گی ۔سڑک کی دونوں اطراف میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شہریوں کو چند دن کے لیے مشکل پیش آسکتی ہے ۔ روڈ پر 1۔4ملین درہم لاگت آئے گی ۔ترقیاتی کام دن میں سات گھنٹوں کے لیے کیے جائیں گے ۔ یعنی دن گیارہ بجے سے لیکر چھ بجے تک ہو گا۔