جدہ:سوشل سکیورٹی سے امداد وصول کرنے والوں نے ملازمتیں لینے سے انکار کر دیا

منگل 28 مارچ 2017 07:47

جدہ:سوشل سکیورٹی سے امداد وصول کرنے والوں نے ملازمتیں لینے سے انکار ..
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28مارچ 2017):سعودی وزارت ِ لیبر برائے سماجی ترقی کو خواتین کو بااختیار بنانے میں کافی مشکلات پیش آر ہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مملکت میں سوشل سکیورٹی کے ذریعے وظیفہ حاصل کرنے والی خواتین نے کسی بھی طرح کی ملازمت کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ اگر ملازمت شروع کی تو ان کو فراہم کی جانے والی ماہانہ امداد بندکر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وومین ایمپاورمنٹ کے ہیڈ اسماء الخمیس کا کہناہے کہ ”متعدد خواتین کام کرنے سے گھبراتی ہیں کہ کہیں ان کی امداد بند نہ ہو جائے ،ہم اس سلسلے میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں ، مگر ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے “۔اس کے علاوہ مملکت میں خواتین کے لیے تربیتی مراکز بھی انتہائی کم ہیں ۔ ان خواتین کی تربیت، بچوں کی دیکھ بھا ل سمیت متعدد دوسرے اقدامات ہونا انتہائی ضروری ہیں۔