ابو ظہبی: کئیر فور کے مقابلے میں کیئر فائیو سپر مارکیٹ کے چرچے

منگل 28 مارچ 2017 07:40

ابو ظہبی: کئیر فور کے مقابلے میں کیئر فائیو سپر مارکیٹ کے چرچے
ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28مارچ 2017): متحدہ عرب امارات میں دنیا کے مہنگے ترین برانڈز کے لیے سپر سٹور موجود ہیں جن میں ایڈی بک، ریبوک ،اور ویکٹوریا وغیر ہ جیسے برانڈز موجود ہیں تاہم ان میں ایک سپرمارکیٹ برانڈ کیئرفور بھی ہے ،مگر ٹھہریئے اب اس کو بھی ایک اور سپر سٹورنے پچھاڑ دیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مصحفاءکے علاقے میں بنائے گئے” کیئر فائیو“ سپر سٹور نے کیئر فور کے پچھاڑ دیاہے ۔شہریوں نے کیئر فائیو کو کیئرفور پر ترجیع دینا شروع کر دی ہے ۔اس کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتاہے کہ شہریوں نے سوشل میڈیا پر بھی اس سے پسند یدگی کا اظہار کیاہے ۔متعدد شہریوں کی طرف سے ان کے ٹویٹر اکاﺅنٹس پر کیئر فائیو کے چرچے ہورہے ہیں۔