ریاض:مریض کے متعلق اہم معلومات لیک کر نے والے ہسپتال ملازمین فارغ کر دیئے جائیں گے : محکمہ صحت

منگل 28 مارچ 2017 07:35

ریاض:مریض کے متعلق اہم معلومات لیک کر نے والے ہسپتال ملازمین فارغ کر ..
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28مارچ 2017):سعودی محکمہ صحت کے مطابق ہسپتال میں داخل ہونے والے مریض کی بیماری کے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات ”لیک “ کرنے والے ملازمین کو فوری طور پر فارغ کر دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے اخبار العریبیہ کے رپورٹر کے مطابق محکمہ صحت نے اس سلسلے میں تمام ہسپتالوں کو سرکولر جاری کردیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال کے کسی بھی ملازم کی طرف سے مریض کے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات لیک کرنے پر ملازمت سے برخاست کیا جاسکتاہے ۔ملازمین مریضوں کے متعلق تمام معلومات کا تحفظ کرنا ضروری ہے ۔کسی بھی مریض کی معلومات لیک ہونے کی صورت میں مریض کو حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی ملازم کے خلاف تحقیقات کا حق رکھتاہے ۔