ابو ظہبی اور دبئی میں 1.2ارب درہم کی لاگت سے نئے منصوبے شروع

منگل 28 مارچ 2017 07:28

ابو ظہبی اور دبئی میں 1.2ارب درہم کی لاگت سے نئے منصوبے شروع
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28مارچ 2017):ابو ظہبی اور دبئی میں ٹریفک کے بہاﺅ کو بہتر اور شہریوں کی آسانی کے لیے 1.2 ارب درہم کی لاگت سے نئے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نئے منصوبوں کی منظوری دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ان منصوبوں میںشیخ راشد روڈ پر ساتویں انٹرچینج کی تعمیر ،العسیال روڈ ،الیلیاس روڈ کی تعمیر مرمت بھی شامل ہے ۔

اس کے علاوہ دو منصوبوںمیں شیخ زید روڈ اور شیخ محمد بن زید کے درمیان لنک روڈ کی تعمیر کرناہے ۔ ان منصوبوں سے ابو ظہبی اور دبئی کی ٹریفک کے بہاﺅ میں آسانی پید ا ہوگی ۔اس منصوبے کی تکمیل کے مراحل کے لیے آر ٹی اے نے باقاعدہ طو رپر ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں ان منصوبوں کے تمام مراحل کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہے ۔