جدہ : سڑکوں پر مسافروں کی تلاش میں سرگرداں ٹیکسیوں کی روک تھام کے لیے قانون نافذ

منگل 28 مارچ 2017 07:28

جدہ : سڑکوں پر مسافروں کی تلاش میں سرگرداں ٹیکسیوں کی روک تھام کے لیے ..
جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28مارچ 2017): سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے شہر میں مختلف سڑکوں پر مسافروں کی تلاش میں رواں دواں ٹیکسیوں کے لیے نیا ضابطہ اخلاق ترتیب دے دیا ہے ۔ جس کے مطابق ٹیکسی کمپنیوں کو پابند کیا جارہاہے کہ مسافروں کے لیے ایک خاص جگہ مخصوص کریں اور شہر میں ادھر ادھر گھومتے پھرتے رہنا چھوڑ دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسی ڈرائیوروں کے مختلف سڑکوں پر مسافرو ں کی تلا ش میں پھرتے رہنے سے متعدد جگہوں پر رش کی صور ت ِ حال ہو جاتی ہے ،جس سے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹیکسی کمپنیاں جتنی جلدی ہوسکے ٹیکسیوں کے لیے مناسب جگہ کا بندوبست کر لیں بصورت دیگر جرمانا بھرنا پڑے گا۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہناہے کہ کم سے کم جرمانا 5000ریال رکھا گیاہے ۔