ریاض:مسلح ڈکیتی میں منی ایکسچینج کمپنی کے دو ملازم شدید زخمی

منگل 28 مارچ 2017 07:28

ریاض:مسلح ڈکیتی میں منی ایکسچینج کمپنی کے دو ملازم شدید زخمی
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28مارچ 2017):سعودی دارلحکومت ریاض میں منی ایکسچینج کی وین میں مسلح ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے والے دو ملازم نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کرنل المیمن نے مقامی اخبار کو بتایا ہے کہ ڈکیتی کے دوران ملزمان نے دو ملزمان کو ناصرف فائرنگ کر کے شدید زخمی کیابلکہ گاڑی میں موجود دو ملین ریال سے زائد کی رقم بھی لو ٹ لی ۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے دوپہر کے وقت اچانک گاڑی کے آگے آکر راسط روکا جس کے بعد ملزمان نے جدید اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی اور رقم کے تھیلے لے کر فرار ہوگئے ۔ زخمی ملازمین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے ۔