شیخوپورہ ٹرین حادثہ، ڈرائیور جاں بحق، تصادم ریلوے پھاٹک بند نہ ہونے کے باعث ہوا: عینی شاہدین

muhammad ali محمد علی منگل 28 مارچ 2017 01:28

شیخوپورہ ٹرین حادثہ، ڈرائیور جاں بحق، تصادم ریلوے پھاٹک بند نہ ہونے ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2017ء) شیخوپورہ ٹرین حادثہ کے باعث ریلوے کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین اور آئل ٹینکر کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث ٹرین کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے۔ جبکہ 6 زخمی افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آگ نے ٹرین کی مزید بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ فائر بریگیڈ ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود تاحال آگ بھجانے میں ناکام رہی ہے۔ حادثے کے حوالے سے عینی شاہدین کی جانب سے بتایا گیا ہے تصادم ریلوے پھاٹک بند نہ ہونے کے باعث ہوا۔ ٹرین میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ جبکہ شیخوپورہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔