کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کا شیخوپورہ کے مقام پر آئل ٹینکر سے خوفناک تصادم، متعدد بوگیاں نذر آتش، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

muhammad ali محمد علی منگل 28 مارچ 2017 00:46

کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کا شیخوپورہ کے مقام پر آئل ٹینکر ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2017ء) کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کا شیخوپورہ کے مقام پر آئل ٹینکر سے خوفناک تصادم ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی نائٹ کوچ ٹرین اور آئل ٹینکر کے درمیان شیخوپورہ کے مقام پر خوفناک تصادم ہوا ہے۔ تصادم کے باعث متعدد بوگیاں نذر آتش ہوگئیں۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بھجانے کی کوشش میں مصروف ہے تاہم تاحال آگ نہیں بجھائی جا سکی۔

حادثے کے باعث ٹرین کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب دیگر مسافروں کو ٹرین سے نکال لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ریلوے پھاٹک بند نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :