4سالہ بچے نے ایپل کی وائس اسسٹنٹ سری کی مدد سے اپنی ماں کی جان بچالی

پیر 27 مارچ 2017 23:58

4سالہ بچے نے ایپل کی وائس اسسٹنٹ سری کی مدد سے اپنی ماں کی جان بچالی

ایپل پر اس کی وائس اسسٹنٹ کے حوالے سے کافی تنقید کی جاتی ہے۔ تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بعض دفعہ سری بنیادی کمانڈز کو بھی نہیں سمجھ پاتی لیکن اب سری نے 4 سالہ بچے کی کمانڈ پر عمل کرتے ہوئے اس کی ماں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
4 سالہ برطانوی بچے رومن  نے جب اپنے گھر میں اپنی ماں کو بے ہوش دیکھا تو سمجھا کہ اُس کی ماں کا انتقال ہو گیا ہے۔

اس نے بے ہوش ماں کے انگوٹھے سے ایپل کی سری کو ایکٹیویٹ کیا اور اس سے مدد کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

سری نے فوراً ہی ایمرجنسی نمبر 999پر کال ملا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کال کے 13 منٹ کے اندر ریسکو ٹیم اس کے گھر پہنچ گئی جہاں رومن کی ماں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے علاج کے بعد رومن کی ماں کو ڈسچارج کر دیا۔
مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ گھروں میں بچوں کو ایمرجنسی حالات میں گھر کا پتا یاد کرانا اورپولیس کو کال کا طریقہ سکھانا کتنا ضروری ہے۔
حکام نے رومن کی فون کال کی آڈیو بھی جاری کر دی ہے۔