برج خلیفہ کا ریکارڈ توڑنے والی عمارت کا ڈیزائن سامنے آگیا

پیر 27 مارچ 2017 23:57

برج خلیفہ کا ریکارڈ توڑنے والی عمارت کا ڈیزائن سامنے آگیا
ایک تعمیراتی کمپنی نے نیویارک میں 4000 فٹ  کی  خم دار عمارت بنانے کی تجویز دی ہے۔امریکی تعمیراتی سٹوڈیو اویو(Oiio) نے یو شیپ ٹاور جسے Big Bend کا نام دیا ہے، بنانے کی تجویز دی ہے۔اگر یہ عمارت بن گئی تو 2722 فٹ بلند برج خلیفہ کا ریکارڈ توڑ دے گی۔
رپورٹس کے مطابق یہ عمارت مین ہیٹن کے سب سے پر تعیش علاقے میں تعمیر کی جائے گی۔ اس علاقے میں پہلے سے ہی الٹرا لگژری رہائشی بلڈنگز موجود ہیں۔

(جاری ہے)


نیویارک کے سخت تعمیراتی قوانین کے باعث کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی خم دار عمارت کو بنا کرہی عمارت کی بلندی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس عمارت کے لیے کمپنی نے کافی اچھوتا لفٹ  کا نظام ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں سیڑھیاں یا لفٹ خم دار ، سیدھی ا ور مسلسل لوپ میں سفر کریں گے۔
ابھی تک تو Big Bend صرف ایک تجویز ہے۔ کمپنی نے اس تجویز کو مختلف کمپنیوں کو بھیج دیا ہے تاکہ اس کی تعمیر کے لیے سرمایہ حاصل کیا جا سکے۔