بحرینی وزیر تجارت اور ایک سو بحرینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد کی تیاریاں مکمل، پاکستان بحرین بزنس کانفرنس میں شرکت کریں گے

muhammad ali محمد علی پیر 27 مارچ 2017 23:28

بحرینی وزیر تجارت اور ایک سو بحرینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کی پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2017ء) بحرینی وزیر تجارت اور ایک سو بحرینی تاجروں اور سرمایا کاروں کی پاکستان آمد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کے ٣٠ مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان بحرین بزنس کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں بحرینی وزیر تجارت کی قیادت میں ایک سو سے زیادہ ممتاز بحرینی اور خلیجی تاجر اور سرمایا کار شریک ہونگے- جاوید ملک نے کہا کے کانفرنس کی صدارت دونو ممالک کے وزرا تجارت کریںگے جبکہ بحرین چیمبر آف کامرس کے صدر شیخ خالد الموید ممتاز سرمایا کاروں خالد الزیانی شیخ محمد بن اسحاق ' عبدالجبار ال کوہیجی ، طلال فوزی کانو ' ساجد اظہارالحق محمد عثمان، فریال ناس کے علاوہ بحرین کی ممتاز کمپنیوں کے سربراہ سی ای او اور چیئرمین شریک ہونگے- پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا یہ پہلی دفعہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں عرب اور بحرینی خلیجی اور اورسیز پاکستانی بزنس کمیونٹی پاکستان آ رہی ہے۔

یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار اسی باعث پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :