انڈس ہائی وے پر دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق، بیٹا زخمی

پیر 27 مارچ 2017 23:20

لاڑکانہ ۔ 27مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) لاڑکانہ کے قریب انڈس ہائی وے وگن روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کا 17 سالہ بیٹا راجو سمیجو زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی چل بسی جبکہ اس کے بیٹے کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :