نیواناج مارکیٹ کے تاجروں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو سے ملاقات

پیر 27 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 27مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) نیواناج مارکیٹ کے تاجروں کے ایک وفد نے صدر زبیر قریشی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر سکھر رحیم بخش میتلو سے انکے دفتر میں ملاقات کی ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ڈپٹی کمشنر سکھر نے وفدکی جانب سے شکایات پر یقین دھانی کرائی کے سکھر نیو اناج مارکیٹ میں پلاٹوں بابت جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ تاجروں کو انکا حق مل سکے اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف بھی محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا کہ نیو اناج مارکیٹ میں 145مارکیٹ پلاٹ ہیں من پسند افرادکو دیے گئے ہیں جنکا اناج مارکیٹ سے کوئی واسطہ نہیں ، اس وقت اناج مارکیٹ کے 70فیصد تاجر پلاٹوں سے محروم ہیں ۔