شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے 10اسٹڈیز سینٹرز میں ایم ایڈ کے پہلے سیمیسٹر کے امتحانات کا آغاز ہو گیا

پیر 27 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 27مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے 10اسٹڈیز سینٹرز میں ایم ایڈ کے پہلے سیمیسٹر کے امتحانات کا آغاز ہو گیا،یونیورسٹی کے ناظم ِ امتحانات سید مہدی شاہ راشدی کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امتحانات 31مارچ 2017تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

امتحانات کا ٹائم ٹیبل اسٹڈی سینٹرز میں دستیاب ہے۔ اس سلسلے میں تمام اہم امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اعلان شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق امتحانات میں شریک ہوں۔