سیپکو کی جانب سے 28اور29مارچ کو مختلف فیڈرز کی بجلی بند رکھنے کا اعلان

پیر 27 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 27مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) سیپکو کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمتی کام کے باعث 132کے وی گرڈ اسٹیشنن لاڑکانہ سائیٹ کے 11کے وی اتا ترک، مراد واہن، ٹیوب ویل II-، بکرانی ، اللہ آباد اور فرید آباد کے تمام علاقوں میں(آج) 28مارچ2017 کو صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہیگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 132کے وی گرڈ اسٹیشن شکارپور کے کرم پور ، پارکو گرڈ اسٹیشن کے تمام علاقوں میں 28مارچ 2017کو صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہیگی، جبکہ 132کے وی گرڈ اسٹیشن شکارپور کی66کے وی ڈوکری اور رادھن گرڈ اسٹیشن کے تمام علاقوں میں29مارچ2017کو صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہیگی اور29مارچ2017کو132کے وی گرڈ اسٹیشن جیکب آباد کی11کے وی سٹیIII- کے تمام علاقوں میں صبح 8بجے سے دوپہر 2بجے تک بجلی معطل رہیگی۔

متعلقہ عنوان :