آل پاکستان بینظیر بھٹو گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سکھر میں( آج) ہوگی

پیر 27 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 27مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (وومینز ونگ ) کیجانب سی( آج) آل پاکستان بینظیر بھٹو شہید گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ سکھر میں شروع ہو رہی ہے، جس کی افتتاحی تقریب ( آج) 28مارچ 2017بروزمنگل شام 5بجے پیپلزہاکی اسٹیڈیم سکھر میں ہوگی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری سندھ وومینز ہاکی ایسوسئیشن سیدہ ارم بخاری کیجانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ ہونگے ، جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (وومینزونگ) کی صدر خوشبخت شجاعت بھی خصوصی طور پر شرکت کرینگی۔