وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس
پیر 27 مارچ 2017 23:20
(جاری ہے)
سندھ کابینہ کے اجلاس میں بعض بلوں کی منظور دیئے جانے پر بحث کی گئی۔ جن میں سندھ شہید ری کگنیشن اینڈ کمپنسیشن ایکٹ 2014ء مجوزہ ترامیم، انسداد دہشتگردی بل2016ء، سندھ کرایہ داری بل 2017ء، شہید بے نظیر بھٹو ہیومن ریسورس اینڈریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ بورڈ بل 2013ء، جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ترمیمی ایکٹ 2013ء، سندھ روینیو بورڈ ایکٹ 2010ء شامل ہیں۔
اجلاس میں سندھ شہید ری کگنیشن اینڈ کمپنسیشن ایکٹ 2014ء میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی، جس میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو معاوضہ دینے کے علاوہ اس کے دو قانونی ورثاء کو بھی بھرتی کیا جائے گا، قانونی ورثاء کو بھرتی کرنے کے لیے ان کی عمر، قابلیت وغیرہ پرکھا جائے گا۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جو اپنے صوبے کے لوگوں کے تحفظ کے لیے اپنی جان دیتے ہیں، اس کے اہلخانہ کا تحفظ ہونا چاہئے۔ اس دوران محمد علی ملکانی نے اجلاس میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکار کو معاوضہ کے علاوہ دو قانونی ورثاء کو بھی بھرتی کیا جائے۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو سمری موو کرنے کی ہدایات دیں۔ اس کے بعد اجلاس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ 2016ء میں ترمیم کی تجویز پر بحث کی گئی۔ ترمیمی تجویز میں لفظ Defendant کو لفظ accused میں تبدیل کیے جانے پر غور ہوا۔ اس کے علاوہ ججز، قونصل اور پراسیکیوٹر کے تحفظ کے لیے کیمرا میں کیس چلانا،گواہ کی شناخت و نام کو راز میں رکھنا وغیرہ شامل ہیں۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر سکندر میندھرو، محکمہ قانون کے سیکریٹری اور دیگر کو اس ترمیم پر اپنی سفارشات دینے کی ہدایات کیں۔ اس کے بعد اجلاس میں سندھ کرایہ داری بل 2017ء کی ترمیمی تجویز پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں غور کیا گیا کہ اگر کرائے دار 60 دن تک کرایہ نہیں دیتا تو مالک مکان اپنی ملکیت واپس لینے کا اختیار رکھتا ہے، اس بل کے تحت مالک مکان کو اس ترمیم کے ذریعے تحفظ دیا گیا ہے۔ اجلاس میں غور و فکر کیا گیا کہ تجویز کے تحت اگر کرائے دار کہتا ہے کہ اس نے گھر/ملکیت خرید لیا ہے اور مالک مکان اس کو نہیں مانتا تب بھی وہ کرایہ دیتا رہے گا جب تک کیس کا فیصلہ ہو۔ جس پر اجلاس کی مشاورت پر وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کی زیر چیئرمین شپ ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے بعد اجلاس میں بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس، ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ بورڈ ایکٹ 2013ء میں ترمیم کی تجویز زیر بحث ہوئی۔ بورڈ میں 6 مستقل ارکان کی تقرری شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔ اس کے بعد اجلاس میں جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ایکٹ 2013ء کی ترمیمی تجویز پر غور کیا گیا۔ ترمیم میں جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے 12 ارکان بورڈ کے فیصلہ ہوا جن میں دو ارکان ایم پی ایز ہوں گے۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے بورڈ تین ماہ میں ایک مرتبہ اجلاس ضرور کرے گی، جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کا آئوٹ سورس کا بھی پروزن رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد اجلاس میں سندھ روینیو بورڈ ایکٹ 2010ء میں ترمیم کی تجویز پر غور کیا گیا۔ تجویز میں قائم مقام چیئرمین کی گنجائش کرنے سمیت چیئرمین سندھ روینیو بورڈ، چیئرمین ایگزیکٹو افسر اور پرنسپل اکائونٹنگ افسر بنانے پر غور کیا گیا۔ چیئرمین اور میمبرز کا مدت ملازمت تین یا دو سال بڑھانے کی گنجائش رکھنے کی تجویز کی گئی۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ حکومت کی صوابدید ہوگی اگر وہ دہ سال مدت ملازمت بڑھائے۔ اجلاس میں دی الطاف حسین یونیورسٹی ایکٹ 2014 میں ترمیم کی تجویزپیش کی گئی۔جس میں الطاف حسین یونیورسٹی کراچی اور حیدرآباد کا نام تبدیل کرکے محترمہ فاطمہ جناح یونیورسٹی حیدرآباد و کراچی رکھا گیا ہے۔ جس کی سندھ کابینہ نے منظوری دے دی۔ اس کے بعد اجلاس میں سندھ کول اتھارٹی ایکٹ 1993ء میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی جس میں ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن دینے کی سفارش سمیت صوبائی وزیر توانائی کو کول اتھارٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.