آئی جی سندھ کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع وسطی اور غربی کی پولیس ٹیمز کے لئے نقد انعامات کا اعلان

پیر 27 مارچ 2017 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع سینٹرل اور ضلع غربی پولیس پارٹیوں کے لئے بالترتیب ایک لاکھ روپے اور 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ناظم آباد ضلع سینٹرل میں بس پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم کو وقوعے کے چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ ضلع غربی پولیس کی صوبہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بولان میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب و مفرور خطرناک ملزم غلام رسول ناریجو جو کہ نذرو ناریجو کا ساتھی بتایا جاتا ہے، کو گرفتار کرنے پر پولیس پارٹی کو 50 ہزار روپے نقد اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :