سائبر کرائم قوانین کے تحت پاکستانی میں گرفتار ہونے والی پہلی خاتون ملزم سعدیہ مرزا نے خود پر لگنے والے الزامات کی حقیقت بیان کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 27 مارچ 2017 21:53

سائبر کرائم قوانین کے تحت پاکستانی میں گرفتار ہونے والی پہلی خاتون ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2017ء) سائبر کرائم قوانین کے تحت پاکستانی میں گرفتار ہونے والی پہلی خاتون ملزم سعدیہ مرزا نے خود پر لگنے والے الزامات کی حقیقت بیان کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سائبر قوانین کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے سیالکوٹ کی ایک رہائشی خاتون سعدیہ مرزا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان میں سائبر قوانین کے تحت کسی خاتون کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم سعدیہ مرزا کو پیر کے روز ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد اب سعدیہ مرزا نے اس تمام معاملے کی حقیقت بیان کر دی ہے۔ سعدیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی کو بلیک میل نہیں کیا۔ جس شخص کو میری جانب سے بلیک میل کرنے الزام عائد کیا گیا اس سے تو دراصل میری کوئی بات ہی نہیں ہوئی۔ اس شخص کا چھوٹا بھائی کچھ روز قبل پاکستان آیا تھا اور مجھے پیسے دینے کی پیش کش کی تھی جس پر میں نے انکار کر دیا تھا۔