23ویں مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے زیرتربیت آفیسران کا کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکا دورہ

پیر 27 مارچ 2017 23:57

کوئٹہ۔27مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ کے 23ویں مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے زیرتربیت آفیسران نے فیکلٹی کے ہمراہ کوئٹہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیا۔ پرنسپل کیمزپروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود نے وائس پرنسپل بریگیڈیئر محمد علیم اور ڈائریکٹر HR لیفٹیننٹ کرنل (ر) علی مہدی، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سیکیورٹی لیفٹیننٹ کرنل (ر) عزیزالرحمن کاکڑ اورمنیجر کالج افیئر عرفان داؤد کے ہمراہ گروپ کو خوش آمدید کہا۔

بریگیڈیئر محمد علیم نے میڈیکل کالج کے حوالے سے شرکاء آفیسران کو تفصیلی بریفنگ دی اور پرنسپل اور آفیسران نے گروپ کو کالج کے مختلف شعبوںکا دورہ کرایا۔ آفیسران نے شعبوں کی کارکردگی سے متعلق سوالات کئے اور اس سلسلے میں پرنسپل اور دیگر آفیسران کی کارکردگی او ر کالج کے لئے مختلف کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ بلوچستان میں صحت کے شعبے میں یہ کالج اپنا فعال کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

کیمز بلوچستان کے لئے بہترین ڈاکٹرز بنانے میں پرعزم ہے اور آنے والے وقتوں میں طب کے شعبے میں بلوچستان کی خدمات کے لئے کوشاں ہے۔ نم کی جانب سے پرنسپل کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر شبانہ سلطان نے ڈائریکٹر جنرل نم خواجہ اویس عادل اور نم مینجمنٹ کی جانب سے Qism کی مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :