سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے سول ہسپتال کا اچانک دورہ

پیر 27 مارچ 2017 23:57

کوئٹہ۔27مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جس میں انہوں نے ٹراما سینٹر، شعبہ حادثات، نیورو یونٹ وکارڈیک یونٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے میں ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری صحت عبدالرؤف بلوچ، سٹاف آفیسر شوکت زہری،ایم آراو نائٹ شفٹ ڈاکٹر ناصر بھی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے سول ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا جائے کیونکہ صحت کی بنیادی ضروریات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ اس حوالے سے کوتاہی اور غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے بعد ازاں مریضوں کی عیادت کی جس میں مریضوں سے ان کی مشکلات اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ سول ہسپتال میں انہیں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے بعد میں ایم ایس سول ہسپتال کو ایکو مشین کی درست حالت میں برقرار رکھنے کے لئے جلد از جلد فنڈز کے لئے لکھیں تاکہ سول ہسپتال میں موجود تمام مشینوں کو درست حالت میں برقرار رکھا جائے۔