وزیراعلیٰ بلوچستان کی خلیل الرحمان دومڑ کو حلقہ پی بی ۔7 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

پیر 27 مارچ 2017 23:57

وزیراعلیٰ بلوچستان کی خلیل الرحمان دومڑ کو حلقہ پی بی ۔7 کے ضمنی انتخاب ..
کوئٹہ۔27مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خلیل الرحمان دومڑ کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی ۔7 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکبادپیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے پر امن ماحول میں صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاب کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم ہو رہے ہیں، بلوچستان کے باشعور عوام جمہوریت پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور جمہوری سوچ و فکر کے حامل ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبے کے جمہوریت پسند عوام آئندہ عام انتخابات میں بھی اسی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اپنا حق رائے دہی آزادانہ طور پر استعمال کر ینگے، وزیراعلیٰ نے توقع ظاہر کی ہے کہ نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتیں بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :