ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے ’’عافیہ قافلہ ‘‘ کا خیر مقدم

پیر 27 مارچ 2017 21:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ لے کر لکی مروت سے پیدل چل کر اسلام آباد پہنچنے والے ’’عافیہ قافلہ ‘‘ کے شرکاء کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ 31 مارچ سے ’’ہفتہ مظلوم عافیہ‘‘ میں ملک و بیرون ملک عافیہ کی وطن واپسی کیلئے زوردار آواز بلند کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وہ سوموار کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ لکی مروت سے پیدل چل کر 425 کلومیٹر کا سفر طے کر کے اسلام آباد پہنچنے والے شرکاء ’’عافیہ قافلہ‘‘ کو سلام پیش کرتی ہوں۔ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

متعلقہ عنوان :