مارچ 2016 کے بعد سے یمن میں 1500 سے زیادہ بچے ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ

پیر 27 مارچ 2017 21:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران یمن میں بچوں کی ہلاکتوں میں 70 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

یونیسیف کے مطابق مارچ 2016 سے لے کر اس سال مارچ تک کے ایک سال کے اندر اندر1546 بچے ہلاک ہوئے۔ عرب دنیا کے غریب ترین ملک یمن میں جنگ اب اپنے تیسرے سال میں داخل ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :