وارنٹ گرفتاری کے باوجود سوڈانی صدر عمر البشیر کا اردن جانے کا فیصلہ

پیر 27 مارچ 2017 21:30

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء)سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے اپنے خلاف جاری کیے گئے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری کے باوجود اردن جانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ نے بدھ سے شروع ہونے والی عرب لیگ کی سربراہ کانفرنس میں البشیر کی شرکت پر اصرار کیا تھا۔ دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی تعزیری عدالت نے خانہ جنگی کی زد میں آئے ہوئے علاقے دارفور میں جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے الزامات کے تحت البشیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔