کندھکوٹ میں مبینہ مقابلے میں رئیس گل بھیو کی ہلاکت کے بعد کشیدہ صورت حال پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ انکوائری افسر مقرر

پیر 27 مارچ 2017 21:30

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء)کندھ کوٹ کے قریب غوثپورتھانہ کے حدودمیں مبینہ مقابلے رئیس گل بھیوکی ہلاکت کے بعد کشیدہ صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے نوٹس لینے پر ڈی آئی جی لاڑکانہ ڈاکٹرعبداللہ شیخ کوانکوائری افسرمقرررکیاگیاجنہوںنے کندھ کوٹ ایس پی دفترمیں ایس پی ڈاکٹرسمیع اللہ سومرو،ای ایس پی امیرحمزہ کی موجودگی میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکے غلام حیدرعرف رئیس گل بھیوکراچی میں کارلفٹنگ،اغوبرائے تاوان میں سہولتکاری سمیت دیگرسنگین نوعیت کے الزامات کی تحقیقات کے دئوران اقرارکیاتھا انہوں نے مزید بتایاکے بتائی گئی متعلقہ مقام سے ایک کلاشنکوف،ایک رائفل،تین بندوقیں،تین ٹی ٹی پستول گولیوں سمیت برآمد کی جس پر ضلع میں ایک اے ایس آئی سمیت تین اہلکاروں کے قتل میں ملو ث تھا انکامزید کہناتھاکے وہ شہر سے موٹرسائیکلیں دیگروارداتوں کے بعد اسکے تاوان کے بدلے واپس کراتا تھاواضح رہے کے اہلکاروں کے قتل داخل کیئے گئے 09مقدمات جکھرانی اورچاچڑبرادری میں دیرینہ تنازعہ کاشاخسانہ تھا جنکابھی حال ہی میں تصفیہ ہوگیا ڈی آئی جی نے ایک سوال کے جواب میں کہاکے کچھ روز حراست میں رکھنے اور مقابلے اورمقدمات کی انکوائری کرونگالواحقین ،شہروالوں اورپولیس سے بیانات لیئے جائیں غلام حیدرعرف گل بھیوایم کیوایم پاکستان کی22اگست کے اعلان کے بعد کنارہ کشی اختیارکی ہوئی تھی عدالت میں پیش نہ کرنے کے سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکے انکوائری کی جائیگی تاہم برآمد کیاگیااسلحہ پریس کانفرنس میں میڈیاکے سامنے پیش نہیں کیاگیا انہوںنے کہاکے میڈیاہائوسسز ہماری طرح کام کررہے ہیں جنکا تحفظ یقینی بنائیں گے دی گئی پریس رلیز کیمطابق ملزم ڈی ایس پی درانی مہر عبدالحمید کھکھرانی ودیگراہلکاروں کویرغمال بنایاہواتھا دریں اثناء لواحقین سے ملنے والے مؤقف کیمطابق پولیس نے ہمارے نوجوان کو گرفتارکرکے ماورائے عدالت قتل کیاہے جسکی جڈیشل انکوائری کرنے کا مطالبہ کیاہے واضح رہے کے بھیوبرادری کے سینکڑوں مشتعل افراد نے تین پولیس چوکیوں کو نظرآتش کرنے اور قومی شاہراہ کو معطل کرکے احتجاج کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیاہے۔