ڈاکٹر محمد فاروق ستار کاحیدر آبادکی تعمیر وترقی کیلئے 50 کروڑاور شہرمیں جدیدطرزکی یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم

پیر 27 مارچ 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) متحدہ قومی مو ومنٹ (پاکستان )کے کنو نیر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے وزیر اعظم میا ں پاکستان محمد نو از شریف کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحت حیدر آباد کی تعمیر وترقی کے بلدیاتی نمائندوںکو 50 کروڑروپے دینے ،شہرمیںیونیورسٹی کے قیام کے لئے 100کروڑ روپے کے اعلان اورحیدرآبادکے منتخب حق پرست اراکین اوربلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کاخیرمقدم کیااوراسے خوش آئند قرار دیاہے اورحیدرآبادکی عوام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کراچی اوراس کے عوام کے لئے خصوصی پیکیجزکااعلان کرکے یہاںپائی جانے والی مایوسیوںکوختم کریں۔

اپنے ایک تہنیتی بیان میں ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے حیدرآبادمیںیونیورسٹی کے قیام ،شہرکی تعمیروترقی کے لئی50کروڑروپے اورحیدرآبادائیرپورٹ کوانٹرنیشنل بنانے ،میٹروبس سروس شروع کرنے اور اسکولز،کالجزاور استپالوںتعمیرکرنے کے اعلان اور منتخب نمائندوںسے ملاقات سے حیدرآبادکے عوام میںپائی جانے والی مایوسیاں بڑی حدتک ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ گذشتہ 8 سالوںسے سندھ حکومت کی توجہ حیدرآبادشہرکی خستہ حالی کی جانب مبذول کرواتی رہی لیکن سندھ حکومت حیدرآباددشمن پالیسیوںکے باعث تاریخی شہرحیدرآباد گزشتہ8 سالوںسے تعمیر و ترقی کاموںسے نہ صرف محروم رہا بلکہ مسلسل حکومتی عدم توجہی کی باعث کھنڈات میںتبدیل ہوگیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کہاکہ سندھ حکومت اس حد تک آگے نکل گئی تھی کہ اس نے حیدرآبادکے منتخب بلدیاتی نمائندوںکوبھی نظر انداز کرتے ہوئے ان کے اختیارات سلب کرلئے جس کے باعث شہرمیںصفائی ستھرائی نہ ہونے سے بھی یہ شہرمیںجگہ جگہ کچرے کی ڈھیرجمع نظرآتے ہیںیہی نہیں جگہ جگہ ابلتے گٹر اور ان سے نکلنے والانکاسی آب کاگندہ پانی بھی عوام کے لئے شدید پریشانیوں کا سبب بنارہتاہے ۔

ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ حیدرآباد کے عوام عرصہ دراز سے پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیںلیکن سندھ حکومت کی نااہلی اور عوام دشمن پالیسیاںیہاںبھی عوام کے مسائل کے حل میںرکاوٹ بننی رہی۔ڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادکے عوام کی جانب سے وزیر اعظم کے اعلانات کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتی ہے اوران اعلانات کوحیدرآبادکے عوام اہم ضرورت سمجھتے ہوئے ان کاخیرمقدم کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف ان اعلانات کوعملی جامہ پہنانے ساتھ ساتھ کراچی کے عوام کے لئے خصوصی پیکیجزکااعلان کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :