عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وسطی اور غربی پولیس اضلاع کی ٹیمزکے لیئے ایک لاکھ اور پچاس ہزار روپے نقد کا اعلان

پیر 27 مارچ 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع سینٹرل اور ضلع غربی پولیس پارٹیوں کے لیئے باالترتیب ایک لاکھ روپئے اور پچاس ہزار روپئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد ضلع سینٹرل میں بس پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزم کو وقوعے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو ایک لاکھ روپئے جبکہ ضلع غربی پولیس کی صوبہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بولان میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب ومفرور خطرناک ملزم غلام رسول ناریجو جوکہ نذرو ناریجو کا ساتھی بتایا جاتا ہے کو گرفتار کرنے پر پولیس پارٹی کو پچاس ہزار روپئے نقد اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :