پاکستان ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ میں گرلز اور بوائز کی چار چار ٹیموں نے حصہ لیا

پیر 27 مارچ 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) سندھ اسپورٹس بورڈ اور محکمہ کھیل یوتھ افیئرز کے زیراہتمام پاکستان ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن نے 25مارچ کو اورنگی ٹائون نمبر 4ابراہیم علی بھائی اسکول میں منعقد کی گئی جس میں گرلز اور بوائز کی چار چار ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

بوائز ٹیم میں کراچی وائٹ نے کراچی گرین کو 2-0سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ گرلز ٹیم میں کراچی بلیو نے کراچی وائٹ کو 2-1سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی، چیمپئن شپ کا افتتاح عارف وحید خازن کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن زون ون نے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دل کی گہرائی سے سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے عہدیداران شبیر احمد، ڈاکٹر محمد عارف حفیظ، سید عبدالباسط، سید آصغر حسین، اور دیگر کا بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ اورنگی ٹائون مین منعقد کروائی اسی طرح دیگر کھیلوں کی ایسوسی ایشن کو بھی چاہئے کہ وہ بھی اورنگی ٹائون میں اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیں کیونکہ یہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے پاکستان سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوشاد احمد خان نے کہا کہ ہمارہ ہرممکن مدد اور تعاون سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے ساتھ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اورنگی ٹائون میں سیپاک ٹاکرا کے فروغ کے لئے 10بال اور 2نیٹ دئے جائیں گے انہوں نے اس موقع پر وزیرکھیل سندھ سردار محمد خان بکژ مہر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پورے سندھ میں پاکستان ڈے اسپورٹس فیسٹول کا انعقا کیا اس موقع پر صدر سندھ سیاپاک ٹاکرا شبیر احمد، ڈائریکٹر ٹورنامنٹ ڈاکٹر محمد عارف حفیظ، سید آصف حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا پاکستان ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 30مارچ کو سندھ اسپورٹس بورڈ ناظم آباد میں ہوگی جہان کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ دئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :