17ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 28مارچ سے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی

پیر 27 مارچ 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹ مینوفیکچررز ایکسپورٹر ایسوسی ایشن اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیراشتراک تین روزہ 17ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ٹیکسٹائل، گارمنٹس مشینری ٹریڈ فیئر کا انعقاد کراچی ایکسپوسینٹر میں 28مارچ 2017سے شروع ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

PRGMEAکے چیف کوآرڈینیٹر شیخ محمد شفیق نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں ہمہں امید ہے کہ گارمنٹ اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ 65000 سے زائد لوگ اس نمائش میں شرکت کریں جبکہ اس نمائش میں دنیا بھر سے 1500سے زائد بین الاقوامی نمائندے شریک ہون گے جو ایکسپو سینٹر کے ساتوں ہالوں میں 800سے زائد اسٹال پر اپنی 100سے زائد بین الاقوامی مصنوعات کے برانڈ ڈسپلے کریں گے یہ پاکستان کی سب سے بڑی B2B ٹیکسٹائل گارمنٹ، ایمبرائڈری، ڈیجیٹل پرنٹنگ مشینری کیمیکل ڈائز کی نمائش ہوگی جس میں آسٹریا، چین، چیک ریپبلک امریکہ، برطانیہ کے مندوبین شرکت کریں گے اس موقع پر ٹیکسٹائل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے اشتراک سے ٹیکسٹائل ایشییا کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جو کہ 29مارچ کو منعقد ہوگی اس موقع پر ای کارمس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل ایشیا دنیا کی واحد ٹرید فیئر ہے جو UFI پیرس سرٹیفائیڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :