سبی، شہر میں پینے کا صاف پانی ناپید ہو گیا،شہری بلبلا اٹھے

کیسکو نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ذمہ نوکروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کاٹ دی

پیر 27 مارچ 2017 21:30

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) شہر میں پینے کا صاف پانی ناپید ہو گیا،شہری بلبلا اٹھے،کیسکو نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ذمہ نوکروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کاٹ دی،گزشتہ دو ہفتوں سے سبی کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم،سبی یوتھ اتحاد اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ،پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سبی کیسکو کے نوکروڑروپے کے واجبات کے باعث کیسکو نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی بجلی کاٹ دی جس کی وجہ سے شہر بھر میں پینے کے صاف پانی کی مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے شہری پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے جبکہ کیسکو اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے واجبات کے معاملے کی سزا سبی کے بے گناہ شہریوں کو بھگتنا پڑرہی ہے ،شہری سارا سارادن پانی کے حصول کے لیے سرگرداں رہنے لگے ہیں جبکہ تالابوں اور نالوں کا مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں پانی کی مسنوعی قلت کے بعد ٹینکر مافیا کی بھی چاندی لگ گئی ہے اور ٹینکر مافیا بھی مضر صحت پانی منہ مانگے داموں فروخت کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ،سبی یوتھ اتحادکے زیر اہتمام شہریوں نے پانی کے حصول کی خاطر سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا و مظاہرہ کیا ،احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سبی یوتھ اتحاد کے چیئرمین سردارزادہ ابراہیم خان باروزئی اور سید الطاف شاہ نے کہا کہ سبی کے عوام گزشتہ دو ہفتوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ کیسکو اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے درمیان واجبات کی سرد جنگ کی سزا سبی کے بے گناہ شہری بھگت رہے ہیںانہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ذمہ اتنے واجبات عائد ہونا یقینا محکمے میں مبینہ کرپشن کی عکاسی کرتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے کئی دہائیوں سے کیسکو کو واجبات ادا نہیں کیئے ہیں جس کی ذمہ داری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے نااہل اور غیر ذمہ دار افسران پر عائد ہوتی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری،چیف سیکرٹری بلوچستان ،صوبائی وزیر پبلک ہلیتھ انجینئرنگ سمیت اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور سبی کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :