قیام امن کے لیے ایف سی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، ڈاکٹر سعید احمد جمالی

بلوچستان کے نوجوان ایف سی میں بھرتی ہوکر صوبے کی ترقی اور دفاع سمیت قومی دھارئے میں شامل ہورہے ہیں،کمشنر سبی ڈویژن

پیر 27 مارچ 2017 21:30

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) کمشنر سبی ڈویژن داکٹر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ایف سی میں بھرتی ہوکر صوبے کی ترقی اور دفاع سمیت قومی دھارئے میں شامل ہورہے ہیں،ملک بلخصوص بلوچستان میں دہشت گردی اور بدامنی جیسے مسائل ریکروٹس کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوں گے،قیام امن کے لیے ایف سی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے،سبی میںسول ایڈمنسٹریشن ، ایف سی اور دیگر سیکورٹی ادارئے آپس میں مربوط کوارڈی نیشن رکھ کر موثر کردار ادا کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی اسکائوٹس ہیڈ کوارٹر میں ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ،تقریب میں کمانڈنٹ سبی اسکائوٹس کرنل ذوالفقار باجوہ،ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران،سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خیل،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال،میونسپل چیئرمین حاجی دائود رند،سابق ضلع ناظم اعلیٰ سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی،سابق ضلع ناظم اعلیٰ سبی میر علی مردان خان ڈومکی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حاجی میر دین محمد مری،چیف انسٹریکٹر میجر علیم ارشد،ملک فتح خان خجک،سردار بختیار خان باروزئی،ڈسٹرکٹ ممبر احمد خان لونی،میجر محمد آصف،ڈاکٹر اللہ داد لونی،ڈاکٹر جمال مری سمیت سول وایف سی کے آفیسران ،قبائلی عمایدین و معتبرین نے شرکت کی،قبل ازیں ریکروٹمنٹس نے مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید جمالی کو سلامی پیش کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ایف سی میں شامل ہوکر ملک کی ترقی اور دفاع سمیت قومی دھارئے میں شامل ہورہے ہیں جو کہ خوش آئند اقدام ہے سبی ریجن کے 05ہزار 343ریکروٹس کی ایف سی میں بھرتی کے بعد سبی ریجن کے مختلف علاقوں میں قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گے انہوںنے کہا کہ ملک بلخصوص بلوچستان کو دہشت گردی اور بدامنی کا سامنا ہے اور ایسے حالات میں نئے ریکروٹس کے لیے فرائض کی ادائیگی کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا،جبکہ ریکروٹس کو فرائض کی ادائیگی اور ملک کی سربلندی کے لیے تکالیف کا سامنا کرنے پڑئے گا ،انہوں نے کہا کہ علاقے میں سبی اسکائوٹس ایف سی کا قیام امن کے لیے قربانیاںناقابل فراموش ہیں اور ایف سی کی کاوشوں کے بدولت قومی شاہراہ،ریلوئے لائن سمیت قومی تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے جبکہ سول ایڈمنسٹریشن و ایف سی اور دیگر سیکورٹی ادارئے آپس میں مربوط کوارڈی نیشن کے ذریعے امن و امان کا ایک انقلاب برپاء کیا گیا ہے کامیاب سبی میلہ،تبلیغی اجتماع اور مردم شماری کا مثالی طریقے سے انعقاد شامل ہے انہوں نے کہا کہ نئے ریکروٹمنٹس کے کاندھوں پر قوم نے بھاری ذمہ داری عائد کردی ہے جس کے بعد یہ توقع رکھتے ہیں کہ کامیاب ریکروٹس تربیت مکمل کرنے کے بعد ایف سی کے مختلف دستوں میں تعینات ہوکر صوبے کی ترقی اور دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ،دریں اثناء مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے عمدہ مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں شیلڈ ز بھی تقسیم کئیں۔

متعلقہ عنوان :