سچا اور محب وطن سپاہی ملک کو قوم کا سرمایہ ہوتا ہے ،برگیڈیئر مظہر محمود اعوان

سخت اور مشکل حالات میں تربیت مکمل کرکے قوم کی محافظ کا لقب پانا ایک اعزاز سے کم نہیں ،کمانڈر3ا یس ایم جی برگیڈ

پیر 27 مارچ 2017 21:30

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء)فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس کے زیر اہتمام ریکروٹس کی ساٹھواں بیچ کی تربیت مکمل پاسنگ آئوٹ پریڈکے موقع پر ریکروٹس کا کمانڈر 3ایس ایم جی برگیڈ بر گیڈیئر مظہر محمود اور کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک معائنہ کررہے ہیں مہمان خصوصی تھے کل 482 ریکروٹس نے تربیت مکمل کی کمانڈر3ا یس ایم جی برگیڈ برگیڈیئر مظہر محمود اعوان نے کہا ہے کہ ایک سچا اور محب وطن سپاہی ملک کو قوم کا سرمایہ ہوتا ہے سخت اور مشکل حالات میں تربیت مکمل کرکے قوم کی محافظ کا لقب پانا ایک اعزاز سے کم نہیں آج کا دن آپ کے لیئے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ آج کی آپ کی خواہشات کی تکمیل ہو رہی ہے آپ اپنی محنت و لگن اور شوق کے باعث فرنٹیئر کور بلوچستان کے قابل فخر دستوں میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرنٹیئر کور قلات اسکائوٹس کی ساٹھ واں بیچ ریکروٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے دستوںمیں شمولیت ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک چیلنج بھی ہے ،آپ کی صلاحیتوں پر ملک و قوم کو فخر ہے میں پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں قلات اسکائوٹس کی جانب سے دی جانے والے تربیت ہر موقع پر آپ کی راہنمائی کرے گی اور آپ کو قابل فخر چوکس اور حوصلہ مند سپاہی بننے میں مدد کرے گی مجھے امید ہے کہ آپ جیسے با اعتماد اور اور قابل فخر جوانوں کو جو ذمہ دا ری دی جائے گی اسے احسن طریقے سے سر انجام دینگے اور ہمیشہ ملک و قوم کا نام روشن کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے دل اسلام کی تعلیم سے روشن ہیں ہمیں ہر موڑ پر اللہ تعالی سے مدد مانگنی چاہیئے اور بزرگوں کی اچھی روایات اور قربانیوں کی تاریخ ہمارے سامنے رہنی چاہیئے انہوں نے نے کہا کہ قوم آج آپ پرایک بھاری ذمہ داری ڈال رہی ہے جس کے لیئے ایمان ،تقوی، جہاد فی سبیل اللہ اور اعلی تربیت کی سخت ضرورت ہے تقریب سے کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور قلات بلوچستان بلحاظ رقبہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے ،بین الاقوامی سرحدوں کی حفاظت ،دہشت گردی اور تخریب کاری سے نمٹنے ،سمگلنگ کی روک تھام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے خاطر ہمہ وقت مصروف عمل ہے پاکستان کی سب سے بڑی آرمڈ فورس ہونے کے ناطے اور موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ہماری ذمہ داریوں کا دائرہ کار مزید وسعت اختیار کر چکا ہے انہوں نے کہا کسی بھی فورس کی کامیابی کے لیئے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل افواج ہی ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کی متحمل ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جن ریکروٹس نے آج تربیت مکمل کی مجھے یقین ہے آپ سب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جذبہ حب الوطنی سے ملک کے چپے چپے کے دفاع کا عظیم فریضہ سر انجام دینگے اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیئے جان و مال کی بھی پر واہ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ جیسے با اعتماد اور قابل فخر جوان فرنٹیئر کور بلوچستان کی شاندار روایات اور تاریخ کو نہ صرف زندہ رکھینگے بلکہ ان میں اضافہ بھی کرینگے تقریب میں معززین شہر قبائلی عمائدین اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی ۔