حیدرآباد تعلیمی بورڈ، نویں و دسویں جماعت کے امتحانات آج شروع ہو رہے ہیں

پیر 27 مارچ 2017 21:21

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی جانب سے نویں و دسویں جماعتوں کے تحریری امتحانات آج سے شروع ہو رہے ہیں حیدرآباد ریجن کے دس اضلاع حیدرآباد ، ٹنڈو الہیار، مٹیاری ، ٹنڈو محمد خان، دادو، جام شورو، ٹھٹھہ، سجاول ، بدین اور ضلع بے نظیر آباد میں امتحانات کے لیے جملہ انتظامات کرلیے گئے ہیں۔