سیالکوٹ، عام انتخابات 2018ء میں کامیابی کیلئے مسلم لیگ (ن)نے پلاننگ مکمل کر لی

ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 768 کروڑ روپے کے فنڈز جلد جاری

پیر 27 مارچ 2017 21:20

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مارچ2017ء) عام انتخابات 2018ء میں کامیابی کیلئے مسلم لیگ (ن)نے پلاننگ مکمل کر لی ،ترقیاتی منصوبوں کیلئی768 کروڑ روپے کے فنڈز جلد جاری کردئیے جائیںگے،ممبران قومی اسمبلی کو 175 کروڑروپے جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کو297 کروڑروپے،ضلع کونسل وکارپوریشن کو 296 کروڑ روپے دیہی و شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے عام انتخابات 2018 ء میں ضلع سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی گیارہ نشستوں پر کلین سویپ کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے اور اس سلسلہ میں وفاقی حکومت نے ضلع سیالکوٹ کے پانچ ممبران قومی اسمبلی کو 35 کروڑ روپے فی کس اور مجموعی طور پر 175 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جبکہ گیارہ ممبران صوبائی کو فی کس 27 کروڑ روپے اور مجموعی طور پر 297 کروڑ روپے ،اسطرح ضلع سیالکوٹ کے 148 ممبران ضلع کونسل کیلئے فی کس 2 کروڑ روپے اور مجموعی 296 کروڑروپے جبکہ 24 ممبران میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کیلئے فی کس2 کروڑروپے اورمجموعی طور پر48 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہونگے۔

(جاری ہے)

تاہم ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن میں مسلم لیگ ن کی مخالفت کرنے والے ممبران کی بجائے ان کے مخالف ہارنے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروںکی صوابدیدپر ہو گا کہ وہ ترقیاتی منصوبے مذکورہ ترقیاتی محکموں کے سپرد کریں۔اسطرح مخصوص نشستوں پرکامیاب ہو نے والی دو ممبران قومی اسمبلی اور تین ممبران صوبائی اسمبلی کو بھی جنرل نشستوں پر کامیاب ہونے والے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کے مساوی ترقیاتی فنڈز جاری ہو نگے تاہم وہ اپنے حلقہ کے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت کے بعد مذکورہ ترقیاتی محکموں کو سیکمیں فراہم کر نے کے پابند ہو نگے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ 768 کروڑ روپے سے دیہی و شہری علاقوں کی رابط سڑکوں ،گلیوں ،نالیوں،سیوریج وغیرہ پر خرچ ہونگے جبکہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کو فنڈز فراہم کرنے اور ترقیاتی سیکمیں دینے کی بجائے پبلک ہیلتھ ،پاک پی ڈبلیو، ہائی وے،بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ وغیرہ کو ہی ترقیاتی سیکمیں دے سکیں گے۔جبکہ میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیاں اپنے ممبران کیلئے جاری ہو نے والے فنڈز سے ہی ترقیاتی کام سر انجام دینگے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ 35 کروڑروپے فی ایم این اے اور 27 کروڑ روپے فی ایم پی اے و 2 کروڑ روپے فی ممبر ضلع کونسل و کارپوریشن پنجاب بھرکے کامیاب اور ناکام ممبران کی صوابدید پر خرچ ہو نگے۔