جرائم اور منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، تمام تفتیشی افسران زیر تفتیش مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کریں، ڈی ایس پی محمد صابر

پیر 27 مارچ 2017 21:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کیڈٹ محمد صابر نے کہا ہے کہ جرائم اور منشیات کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے، ہیڈ کوارٹر سے منسلک تھانہ سرائے صالح اور تھانہ سٹی ہری پور کے علاقوں سے جرائم اور منشیات فروشی کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ایس ایچ او صاحبان جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، انہیں جہاں بھی ضرورت پڑی وہ 24 گھنٹے انہیں اپنے ساتھ پائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ سوموار کو بطور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز تعیناتی کے بعد ایس ایچ او سٹی بشیر خان اور ایس ایچ او سرائے صالح اسحاق خان سے باضابطہ میٹنگ کے بعد بات چیت کر رہے تھے۔ کیڈٹ محمد صابر نے ہدایت کی کہ تمام تفتیشی افسران زیر تفتیش مقدمات کو فوری طور پر یکطرفہ کرنے کی بجائے میرٹ پر تفتیش کریں تاکہ کسی بھی شخص کے ساتھ زیادتی نہ ہو، مختلف جرائم میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے۔ کیڈٹ محمد صابر نے کہا کہ بحیثیت ایس ایچ او سٹی ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے لیکن عوام کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آیا جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں۔

متعلقہ عنوان :