ہزارہ یونیورسٹی کے لیکچرار محمد ناصر ریاض نے یونیورسٹی نیو سائوتھ ویلز آسٹریلیا کا پی ایچ ڈی کا سکالر شپ حاصل کر لیا

پیر 27 مارچ 2017 21:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے مائیکرو بیالوجی کے لیکچرار محمد ناصر ریاض نے آسٹریلیا کی یونیورسٹی نیو سائوتھ ویلز کا پی ایچ ڈی کا بین الاقوامی سکالر شپ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد ناصر ریاض پی ایچ ڈی کرنے کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے ناصر ریاض کو آسٹریلین یونیورسٹی کا بین الاقوامی پی ایچ ڈی سکالر شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کی پی ایچ ڈی کے دوران تحقیقی سرگرمیوں میں کامیابی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :